13 جنوری 2017 - 13:48
کشمیر؛ ضلع باغ میں بریکس فیل ٹرک نے اسکول کے اندر گھس کر پانچ بچوں کی جانیں لے لیں

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک بریکس فیل ہونے کی وجہ سے اسکول کی دوار توڑ کر اندر جاگھسا جس کے نتیجے میں 5 طالبعلم جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں ٹرک بریکس فیل ہونے کی وجہ سے اسکول کی دوار توڑ کر اندر جاگھسا جس کے نتیجے میں 5 طالبعلم جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔

 باغ کے علاقے میں بے قابو ٹرک سکول کی دیوار توڑ کر اندر جاگھسا جس کے نتیجے میں5 طالبعلم جاں بحق ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حادثہ ٹرک کی بریکس فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور ٹرک پر قابو نہ پاسکا اور ٹرک سکول کی عمارت میں گھس گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلبا کی میتیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کے 30 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو میں طبی امداد دے کر گھر بھجوا دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور شواہد جمع کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲